ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18جولائی سے،تین طلاق بل پر ہوگازور

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18جولائی سے،تین طلاق بل پر ہوگازور

Tue, 26 Jun 2018 11:32:41    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) پارلیمنٹ کامانسون سیشن 18 جولائی سے 10 اگست تک چلے گا۔ پارلیمانی امورکے وزیر اننت کمار نے پیر کو یہاں اس بارے میں معلومات دی۔ یہ فیصلہ سیاسی معاملات کی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں لیا گیا تھا، 18 دنوں تک چلنے والے اس سیشن کے دوران حکومت تین طلاق اور دیگر پسماندہ طبقوں کے لئے قومی کمیشن کو آئینی درجہ دینے سے متعلق سمیت بل لانے پر زور دے سکتی ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اس سیشن میں تقریبا 18 میٹنگیں ہوں گی۔پارلیمانی سیشن کے تاریخوں کی سفارش کرنے کیلئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں پارلیمانی سیشن کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ صدرجمہوریہ اب رسمی طور پر سیشن بلائیں گے۔ کمار نے کہا کہ ہم اپوزیشن پارٹیوں سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔ قانون سازبل کے ایجنڈے میں بہت سے اہم مسائل موجود ہیں جو حکومت مانسون سیشن میں لے جا رہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ لوک سبھا میں تین طلاق بل منظور ہوگیا ہے اور راجیہ سبھامیں معلق ہے۔ یہ بل حکومت کی اولین ترجیحات میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل بیکورڈ کلاس کمیشن کو آئینی حیثیت دینے پر زوردے گی۔ میڈیکل ایجوکیشن کے لئے قومی کمیشن بل اور ٹرانسجنڈر بل کو بھی لیا جائے گا۔ کمار نے کہا کہ ایوان بالا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر پی جے کورین کی مدت بھی اسی مہینے ختم ہورہی ہے۔راجیہ سبھاکے نائب صدر کو منتخب کرنے کے لئے بھی اسی سیشن میں انتخابات ہوگا۔


Share: